Tuesday, September 29, 2026
 

میر رضا کیس: اہلخانہ کے سینیئر پولیس افسران سے تحریری سوالات کمیشن کو جمع

 



میر رضا کیس میں سینیئر پولیس افسران سے میر رضا کے اہلخانہ کے تحریری سوالات کا معاملہ، اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے سوالات کمیشن کو جمع کروا دیے۔ کمیشن ذرائع کے مطابق اہلخانہ کے وکیل کی جانب سے سیل شدہ 2 سیٹ موصول ہوئے ہیں۔ کمیشن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ لنجار سے تحریری جوابات طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ کمیشن نے میر رضا کے اہلخانہ کو اپنے سوالات جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ کمیشن کی مزید کارروائی سندھ کابینہ کی جانب سے مدت میں توسیع سے مشروط ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل