Loading
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل اسرائیل کے دشمن حملہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ دعویٰ منگل کو تل نوف ایئربیس کے دورے کے دوران کیا تاہم انہوں نے ممکنہ حملے کے بارے میں کوئی تفصیلات یا کسی مخصوص گروپ کا نام نہیں بتایا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی حکام کے پاس ایسے ’’اشارے‘‘ موجود ہیں کہ انتخابات سے پہلے دشمن حملے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل کے دشمنوں کو اس کے ساتھ ابھی اور کبھی بھی الجھنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ اسرائیل کی کارروائی کی پہنچ کہیں بھی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے اور وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وہ انتخابی مہم میں سیکیورٹی اور قومی دفاع کو نمایاں موضوع کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی انتخابی مہم میں خود کو اسرائیل کی سلامتی کا ضامن قرار دینے کی حکمت عملی پر زور دے رہے ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن رہنما یائر لاپڈ نے نیتن یاہو کے بیان کے بعد ہنگامی سکیورٹی بریفنگ کا مطالبہ کیا اور پوچھا کہ آیا خطرات حقیقی ہیں اور انتخابات کو کسی ممکنہ حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل