Loading
شہر قائد میں ڈاکو راج جاری ہے، جوہر میں ڈاکوؤں نے راہ گیر خواتین کو لوٹ لیا، واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ہوئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک سوار دو ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک لگائے ہوئے تھے اور دونوں شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے، ڈاکو گلی میں داخل ہوتے ہوئے دکھائی دیئے ایک ڈاکو موٹر سائیکل سے اتر کر گلی سے گزرنے والی 4 خواتین کو اسلحے کے زور پر روک کر ان سے موبائل فونز کی چھینا جھپٹی کرتا ہے اور اس دوران خواتین شدید خوف کا شکار دکھائی دیں۔
واردات کے دوران عبایا پہنی ہوئی ایک لڑکی موبائل فون دینے کے بعد گلی سے بھاگتے ہوئے بھی دکھائی دیتی ہے بعدازاں دونوں ڈاکو انتہائی اطمینان کے ساتھ خواتین کو لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل