Tuesday, September 29, 2026
 

خیبرپختونخوا کے قبائلی عمائدین سیاسی کشیدگی ختم کروانے کیلیے متحرک، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں

 



پشاور: وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے قبائلی جرگہ کے عمائدین نے گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے بعد قبائلی عمائدین نے رابطے شروع کردیے  اور ایک وفد نے گورنر خیبرپختونخوا ور وزیراعلی سے ملاقات کی۔ ملک خان مرجان کی سربراہی میں جرگے نے فریقین سے رابطے شروع کیے جبکہ قبائلی مشران کا ایک وفد وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا جہاں اُن کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی۔ جرگہ پی ٹی آئی کے مطالبات اور وفاقی حکومت کے مؤقف کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کی راہ نکالنے کی کوشش کرے گا۔  جرگہ عمائد ملک خان مرجان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات اور وفاقی حکومت کے مؤقف کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کی راہ نکالنے کی کوشش کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل