Tuesday, September 29, 2026
 

صومالیہ میں یرغمال جہاز کیلیے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق

 



صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں 21 اپریل سے یرغمال کارگو جہاز آنر 25 اور عملے کی بازیابی کیلیے فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں 5 یرغمالی مارے گئے جبکہ فورسز نے جہاز پر کںٹرول حاصل کرلیا۔ صومالیہ ٹائمز کے مطابق پنٹ لینڈ میری ٹائم پولیس فورس بندریلا کے ساحل پر قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پلاؤ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر ایم ٹی آنر (آنر 25) کا مکمل قبضہ حاصل کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موغادیشو کے لیے 18,500 بیرل ایندھن لے جانے والے جہاز کو 21 اپریل 2026 کو قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا تھا۔ صومالیہ ٹائمز کے مطابق انٹیلی جنس کی مدد سے آپریشن کیا گیا جس کے دوران قزاقوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور یرغمال عملے کے پانچ ارکان کو قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی، 1 بھارتی، میانماری اور انڈویشین شہری شامل ہے۔ پنٹ لینڈ کے ریاستی حکام نے تجارتی ٹینکر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ ابتدائی اطلاع ہے کہ قزاقوں کی فائرنگ سے عملے کے چار ارکان زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے دوران ہتھار ڈالنے سے انکار پر 9 قزاقوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل