Tuesday, September 29, 2026
 

امریکی اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرانے والا گرفتار

 



ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکا کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے امیدوار کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کے بعد یہ کارروائی کی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ویزا پراسیسنگ کے لیے لاہور میں واقع ایک ایجوکیشنل کنسلٹینسی کے ذریعے 2 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویزا درخواست کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، ایف بی آر ٹیکس ریکارڈ اور دیگر دستاویزات تیار کرکے امریکی سفارت خانے میں جمع کروائی گئیں، جو جانچ پڑتال کے دوران جعلی ثابت ہوئیں جس پر ملزم اور اس کے ایجنٹ کے خلاف مقدمہ  درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ کیس میں ملوث دیگر سہولت کاروں اور عناصر کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل