Wednesday, September 30, 2026
 

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا جنوبی افریقا کو 323 رنز کا ہدف

 



آسٹریلیا نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دے دیا۔ پوچیفسٹروم میں جاری میچ میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔ کینگروز کی جانب سے ایلکس کیرے 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مچل مارش 56، اولیور پِیک 48، میٹ رینشا 30، ٹریوس ہیڈ 24، کیمرون گرین 23، کُوپر کونولی 23، پیٹ کمنز 11 اور زیویئر بارٹلٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مچل اسٹارک 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوربِن بوش نے 4 اور جیرالڈ کوٹزے اور لیزاڈ ولیمز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جورن فورٹِن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل