Loading
بھارت نے ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے مات دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
ون ڈے کرکٹ میں دوسری بار کسی ٹیم نے 400 سے زائد رنز کا ہدف عبور کیا،گوہاٹی میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 405 رنز بنائے۔
عامرجینگو نے13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شے ہوپ نے 104 رنز اسکور کیے، اوپنر جان کیمبل نے 68 گیندوں پر9چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے، گرنور برار، کلدیپ یادیو اور رویندرا جڈیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے 43.3 اوورز میں 2 وکٹ پر 406 رنز بناکر کامیابی سمیٹ لی، روہت شرما 101، ویراٹ کوہلی 29رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، کپتان شبمن گل نے ناقابل شکست 223 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رتراج گائیکواڈ 31 پر ناٹ آئوٹ رہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل