Thursday, October 01, 2026
 

کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں پرچون کی دکان پر فائرنگ، 25 سالہ شخص جاں بحق

 



سرجانی ٹاؤن کے گوہرام گوٹھ میں پرچون کی دکان کے اندر فائرنگ سے 25 سالہ عزیز الرحمٰن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان پرچون کی دکان میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے دکان میں موجود عزیز الرحمٰن کو قتل کر دیا، فائرنگ کے وقت مقتول دکان میں اکیلا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 4 خول ملے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ مزید شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل