Thursday, October 01, 2026
 

لیاقت بلوچ کا وزیر ریلوے سے سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کے روٹ میں توسیع کا مطالبہ

 



نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو خط لکھ کر سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کے روٹ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا۔ لیاقت بلوچ نے خط میں کہا کہ لاہور، نارنگ اور نارووال کے عوام سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کے روٹ کو توسیع دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ راولپنڈی ایکسپریس کو نارووال سے لاہور تک توسیع دینے سے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور انہیں آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ ریلوے کے نارووال سیکشن پر طویل عرصے سے بند شہسوار ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ٹرین سروسز میں بہتری اور روٹس میں توسیع سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل