Friday, October 02, 2026
 

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سرحد پر بلااشتعال فائرنگ، دو پاکستانی شہری شہید

 



بھارتی سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے قصور کے قریب پاک-بھارت سرحدی علاقے میں فائرنگ کردی، جس سے دو پاکستانی شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد(قصور) کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ طور پر فائرنگ کی، فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو بی ایس ایف نے انہیں بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا، بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا اور تینوں شہری نہتے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شہریوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ کا تعلق لدھڑ کے علاقے جٹاں والی حویلی سے ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا جبکہ تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر  فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ بارڈر معاہدہ اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل