Loading
دنیا کے معمر ترین اور دوسرے معمر ترین مردوں نے اپنی 114 ویں اور 113 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی، دونوں کی سالگرہ پیر کے روز تھی۔
برازیل کے ژوا مارینہو نیٹو 114 برس کے ہوگئے جبکہ آسٹریلیا کے کین ویکس نے اپنی 113ویں سالگرہ منائی۔ دونوں افراد نے دنیا کے دو مختلف براعظموں سے ایک دوسرے کو تصاویر کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی۔
تصاویر میں دونوں معمر افراد ایک دوسرے کی سالگرہ کی مبارکباد پر مشتمل کارڈ تھامے نظر آئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نیٹو اور ویکس کی پیدائش میں بالکل ایک سال کا فرق ہے۔
لونجوی کوئسٹ اور گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دونوں اس وقت دنیا کے معمر ترین اور دوسرے معمر ترین زندہ مرد ہیں۔
نیٹو نومبر 2024 میں 112 برس کی عمر میں دنیا کے معمر ترین زندہ مرد بنے تھے اور اس کے بعد سے یہ اعزاز ان کے پاس ہے۔
دوسری جانب دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیتھرہیم چند ماہ قبل 117 برس کی عمر کو پہنچ چکی ہیں۔
لونجوی کوئسٹ کے ماہر بین مائرز کے مطابق نیٹو کی عمر ایک غیر معمولی کارنامہ ہے اور ان کی نظر میں یہ کامیابی کیتھرہیم کی عمر سے بھی زیادہ نایاب ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل