Wednesday, October 07, 2026
 

کراچی، پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

 



شہر قائد میں پولیس کے دو مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق فیروزآباد پولیس کا طارق روڈ سوسائٹی قبرستان کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت لال محمد کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پاک کالونی میں ایس آئی یو پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل