Wednesday, October 07, 2026
 

اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے لیے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری

 



اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری کردی۔ اسلام آباد پولیس کے تمام رینکس کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کردی گئی،  پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھنچوانے پر مکمل پابندی ہے۔  ذاتی تشہیر، شہرت یا گلیمر کے لیے پولیس یونیفارم کا استعمال سختی سے ممنوع قرار دیا گیا،  سرکاری گاڑیوں، دفاتر اور نجی مقامات پر یونیفارم میں ویڈیو بنانے پر کارروائی ہوگی۔ بغیر اجازت میڈیا پر بیانات دیے، پبلک فورمز پر بولنے اور آرٹیکل لکھنے پر پابندی کردی گئی،  پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی سیاسی یا مذہبی نظریات کا اظہار نہیں کر سکیں گے۔ کسی بھی قسم کی محکمانہ یا خفیہ دستاویزات اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی، محکمے کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سے منظوری لازمی ہوگی۔ پولیس سرگرمیوں کی معلومات صرف سی پی او کے پبلک ریلیشنز برانچ سے جاری کی جائیں گی، یونٹ سربراہان اپنے عملے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا،  نئی سوشل میڈیا پالیسی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، آئی جی اسلام آباد کی منظوری دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل