Loading
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ پیرودھائی میں درج سدرہ عرب قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں۔
عدالت نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے پولیس کی جانب سے دائر درخواست بھی خارج کردی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، جس میں پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد 10 ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
تمام ملزمان صبح عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پولیس اور ملزمان کی جانب سے دلائل سننے کے بعد ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں اور پولیس کی جانب سے 10 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔
عدالت نے دہشت گردی کی دفعات ختم ہونے کے بعد سدرہ عرب قتل کیس کی سماعت ٹرائل کورٹ یعنی ماتحت عدالت میں منتقل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل