Loading
بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور ان کے شوہر و اداکار سدھارتھ ملہوترا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ دوسری بار والدین بننے والے ہیں۔
کیارا نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں ان کی بیٹی سرایاہ کا ہاتھ دو ننھے موزے تھامے نظر آیا۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ ایک بار پھر زندگی کے سب سے بڑے تحفے سے نوازی گئی ہیں اور ان کا دل محبت اور شکرگزاری سے بھرا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
جوڑے نے فی الحال متوقع بچے کی پیدائش کی تاریخ یا دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
اعلان کے بعد کرشمہ کپور، کرن جوہر، کرینہ کپور، منیش ملہوترا، گوہر خان سمیت کئی شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ سدھارتھ اور کیارا نے فروری 2023 میں شادی کی تھی جبکہ ان کے ہاں پہلی بیٹی گزشتہ سال جولائی میں پیدا ہوئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل