Thursday, October 08, 2026
 

ہانیہ عامر عاصم اظہر کی نئی ریل پر کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکیں، مداح حیران

 



پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کی نئی ویڈیو پر کامنٹ کر کے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ عاصم اظہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک دلچسپ ریل شیئر کی، جس پر ہانیہ عامر بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکیں۔         View this post on Instagram                       اداکارہ نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ’اسکریمنگ، آئی کانٹ‘ لکھا، جس کا مطلب ہے کہ وہ یہ ویڈیو دیکھ کر انتہائی خوش ہوئیں۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں اپنے قریبی تعلقات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں کی سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیاں اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل