Thursday, October 08, 2026
 

سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرزسمیت 9 خارجی ہلاک

 



سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جب کہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے4 اہم دہشتگرد کمانڈرسمیت 9 خارجی ہلاک کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں  کیں، فتنہ الخوارج کے ہلاک اہم دہشتگرد کمانڈرزمیں خارجی خالد رضا،خارجی کامران، خارجی موسیٰ اورخارجی مفتوم شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، عزم استحکام ویژن کےتحت جاری کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل