Thursday, October 08, 2026
 

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

 



کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کے ایف سی اے کی مد میں ایک ماہ کے لیے مہنگی کی گئی، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اگست کے ایف سی اے سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل