Thursday, October 08, 2026
 

معاذ صفدر کی دبئی میں بھارتی یوٹیوبر بھوون بام سے ملاقات

 



پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے دبئی میں معروف بھارتی یوٹیوبر بھوون بام سے ملاقات کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ ملاقات کے دوران معاذ صفدر نے بی بی کی وائنز کریئٹر بھوون بام کو ان کی مقبولیت اور ڈیجیٹل دنیا میں اثر و رسوخ کے باعث ’یوٹیوب کا شاہ رخ خان‘ قرار دیا۔         View this post on Instagram                       دونوں یوٹیوبرز کی ملاقات پر پاکستانی اور بھارتی مداحوں نے بھی دلچسپ ردعمل دیا۔ واضح رہے کہ بھوون بام بھارت کے مقبول ترین ڈیجیٹل کریئیٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور اپنے مزاحیہ ویڈیوز، کرداروں اور کانٹنٹ کے ذریعے وسیع شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل