Thursday, October 08, 2026
 

وفاقی آئینی عدالت: وزیراعلیٰ کے پی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

 



وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے کیس 15 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تقرری کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل