Loading
راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے میں کریانہ اسٹور کے دکان دار نے سامان خریدنے آئی بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے ویڈیو سامنے آنے پر مقدمہ درج کرکے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ بچی دکان سے سامان خریدنے گئی تھی جہاں دکان دار نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو وائرل ویڈیو کی مدد سے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی صدر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت جرائم ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل