Loading
سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ بابراعظم ہر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن ٹی20 کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ میری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور بطور کپتان اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے۔
کوشال مینڈس نے کہا کہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مختلف طرز کے کوچ ہیں اور کھلاڑیوں کی مینجمنٹ کرنا جانتے ہیں۔ وہ سری لنکن کرکٹ کلچر سے بھی واقف ہیں اور ٹیم کو ورلڈ کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کروا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور ابتدائی طور پر تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا پلان ہے۔ سری لنکا کا باؤلنگ اسکواڈ مضبوط اور تجربہ کار ہے۔
کوشال مینڈس نے پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔
بابر اعظم کے حوالے سے سری لنکن کپتان نے کہا کہ وہ بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کے ساتھ پی ایس ایل بھی کھیل چکے ہیں۔ بابر اعظم ہر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، اس لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر وہ مایوس ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل