Loading
اٹلی کے دارلحکومت روم میں اٹلالیہ ٹی ٹین لیگ کا میلہ 18 سے 29 نومبر تک سجے گا،6 ٹیموں کی لیگ میں پاکستان سے بھی 2 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کے تحت روم گلیڈی ایٹر لیگ میں شریک ہوگی جبکہ میاں چنوں کے میاں آصف ندیم نے بریشیا لائنز ٹیم خرید لی۔
فرنچائززکے مالکانہ حقوق کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کی الگ الگ تقاریب کا انعقاد ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونرندیم عمر نے فرنچائز کی جانب سے دستخط کیے۔ اٹالیہ ٹی 10 لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ ہر ٹیم میں 4 بین الاقوامی کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔
دوسری جانب گلیڈی ایٹرز انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح پر اپنے جوہر دکھانے اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل