Thursday, October 08, 2026
 

صوبائی حکومت کی دہشتگردوں کی حمایت کی قیمت پولیس، مسلح افواج اور شہری ادا کر رہےہیں، گورنر کے پی

 



خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کرک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دو اہلکاروں کے شہید ہونے کے واقعے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کی حمایت کی قیمت پولیس، مسلح افواج اور شہری اپنی جانوں کی قربانی دے کر ادا کر رہے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کرک میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کی حمایت اور سمجھوتوں کی قیمت پولیس، مسلح افواج اور شہری اپنی جانوں کی قربانی دے کر ادا کر رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ذمہ داری کا احساس دلانے کے لیے مزید کتنی جانوں کا ضیاع درکار ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے گورنر نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ Strongly condemn the firing incident in Karak in which an SHO and another police official embraced martyrdom in the line of duty. PTI has left Khyber Pakhtunkhwa at the mercy of terrorists. Our @KP_Police1 , Armed Forces and civilians are paying the price for the provincial… — Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 8, 2026 خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے نیوکرپہ میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں  ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوگئے۔  پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل