Thursday, October 08, 2026
 

پاکستان، سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

 



پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے سیدپور ولیج میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے کیا جائے گا۔تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 5 بجکر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا۔ پینل میں سابق کپتان سلمان بٹ، سابق کرکٹرز عروج ممتاز، عامر سہیل اور بازد خان شامل ہیں۔ زینب عباس سیریز کے دوران پریزنٹر کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 9 اکتوبر کو جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 11 اور 13 اکتوبر کو  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  میں ہوں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل