Loading
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور پیٹرول مزید دو روپے 31 پیسے مہنگا کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے مقرر کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا اور اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل