Thursday, October 08, 2026
 

کراچی، اسکیم 33 کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

 



شہر قائد میں اسکیم 33 کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کی گاڑی اور ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فائر ٹرک اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ترجمان کے مطابق جھاڑیوں کے قریب گتے کا گودام موجود ہونے کے باعث آگ کو پھیلنے سے روکنا اولین ترجیح تھی۔ پولیس، رینجرز اور دیگر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور متاثرہ علاقے میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل