Thursday, October 08, 2026
 

ایک ریاست میں دو قانون نہیں چل سکتے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

 



وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ریاست میں دو قانون نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو کے نانا نے ذاتی مفادات کے لیے ’’ادھر تم، ادھر ہم‘‘ کا نعرہ لگایا جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوا۔ پشاور کے کوہاٹی گیٹ پر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کے عوام نے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ پر پختونوں کے خلاف بیان دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کی۔ سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو کے والد خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک خاص ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہراتے ہوئے بلاول بھٹو اور ان کے نانا پر بھی تنقید کی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پشاور میں کبوتر چوک، رنگ روڈ پہنچ گیا جہاں کارکنوں کو شام 7 بج کر 30 منٹ تک پہنچنے کا وقت دیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل