Friday, October 09, 2026
 

کراچی، یاسین آباد میں پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش، شخص شدید جھلس گیا

 



شہر قائد میں فیڈرل بی ایریا کے علاقے یاسین آباد میں شیل پمپ کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر خود پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس کر زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت عظیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل