Loading
شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 14 سی میں پاکستان بازار پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
ایدھی حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عالم، سمیر احمد اور محمد اسد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل