Friday, October 09, 2026
 

نانا پاٹیکر کے انتقال پر تنوشری دتہ کا حیران کن ردعمل، ’ایول ڈیڈ‘ کہہ دیا

 



بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کا سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر دیا گیا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ تنوشری دتہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ انہیں نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر ملی ہے، تاہم وہ ابھی سمجھ نہیں پا رہیں کہ اس پر کیا ردعمل دیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ لکھنؤ میں ایک اہم تقریب کیلئے جا رہی ہیں اور فی الحال اپنی توجہ کام پر رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ میڈیا ایک بار پھر ان سے ماضی کے تنازع پر سوالات کرے گا، جبکہ انہوں نے اپنی گفتگو میں ’ایول ڈیڈ‘ کے الفاظ بھی استعمال کیے۔         View this post on Instagram                       تاہم تنوشری نے نانا پاٹیکر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018 میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جن کی اداکار نے تردید کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل