Loading
لاہور میں لوئر مال پولیس نے خاتون کے ہمراہ موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے ملزم کو خاتون سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل لوئر مال اور نیو انارکلی کے علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کی تھیں، ملزم پولیس سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کرتا تھا اور واردات کے بعد خاتون کو اپنے ساتھ بٹھا کر فرار ہوجاتا تھا۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے 200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی جس میں ملزم کو موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلواتے اور خاتون کو ساتھ لے کر روانہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل