Loading
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے والدین کے ہمراہ ممبئی میں ایک ہی منزل پر 44 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے 3 لگژری اپارٹمنٹس خرید لیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے والدین نے ممبئی کے علاقے ورسووا میں زیرِ تعمیر رہائشی منصوبے گودریج اسکائی شور میں یہ جائیدادیں خریدی ہیں۔
اداکارہ نے ایک اپارٹمنٹ تقریباً 14 کروڑ 89 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ ان کے والدین نے اس سے متصل فلیٹ تقریباً 10 کروڑ 91 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
دونوں جائیدادوں کی خریداری 8 جولائی 2026 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے اسی منصوبے میں تقریباً 18 کروڑ 29 لاکھ روپے کا ایک اور اپارٹمنٹ بھی مشترکہ طور پر خریدا۔
تینوں اپارٹمنٹس ایک ہی منزل پر واقع ہیں، جبکہ ان کی حوالگی جون 2031 تک متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل