Friday, October 09, 2026
 

یہودی آبادکاروں کا فلسطینی باپ بیٹے پر حملہ؛ گاڑی بھی چھین لی؛ ویڈیو وائرل

 



مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی باپ بیٹے پر حملے اور گاڑی چھیننے کے شبے میں 15 سالہ اسرائیلی آبادکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ واقعہ رام اللہ کے قریب واقع گاؤں یبرود کے نزدیک پیش آیا تھا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دو کاروں میں سوار کم از کم چھ یہودی آبادکاروں کو ایک اور کار کو گھیرے میں لیتے اور پھر اس پر ڈنڈوں سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی سے نکل کر ایک شخص اور ایک نوجوان کو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے نظر آئے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرین فلسطینی باپ بیٹا تھے جو حملے کے دوران گاڑی سے نکل کر بھاگتے دکھائی دیے۔ یہودی آبادکاروں نے ان لاٹھیاں اور ڈنڈوں سے وار کیے۔ پھر ان کی گاڑی پر قبضہ بھی کرلیا۔ حين تعجز عن حماية ابنك من المخاطر ، تفقد حق الابوة والسيطرة على ابنك !! مشهد مخجل لاب من عين يبرود شرق رام يترك ابنه لحظة هجوم مستوطني الاحتلال على سيارته وهروبه وترك ابنه في السيارة للمستوطنين دون أدنى دفاع عنه او حمايته او حتى محاولة تخليصه منهم ؟! مشهد مليء بسد الذرائع… pic.twitter.com/lfSUB9VmOm — ضمير فلسطين (@damirfalsteen) October 9, 2026 اسرائیلی پولیس نے واقعے کو قوم پرستانہ محرکات پر مبنی حملہ اور گاڑی چوری کرنے کا معاملہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس کے سربراہ موشے پنچی نے کہا کہ پولیس علاقے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے انتہا پسند عناصر کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوجیوں کے حملے اور ان کی آشیرباد میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینی نوجوانوں پر حملے کے واقعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جس پر اقوام متحدہ اور یہاں تک کہ امریکی حکومت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل