Loading
تھائی لینڈ کی 48 سالہ ملکہ سوتھیدا نے پہلی بار اکیلے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ نے جنوبی صوبے سورات تھانی کے فوجی فضائی اڈے سے سویڈن میں تیار کردہ جے اے ایس 39 سی گریپن جنگی طیارے کو اکیلے اُڑایا۔
یہ ایک نشست والا طیارہ ماڈل ہے جس میں پرواز کے دوران کوئی دوسرا پائلٹ یا مسافر موجود نہیں تھا۔ ملک کے بادشاہ اور ملکہ کے شوہر خود بھی پائلٹ ہیں۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تاریخی پرواز سے قبل ملکہ نے کئی ہفتوں تک پرواز کے مصنوعی نظام پر تربیت حاصل کی اور دو نشستوں والے گریپن طیارے میں تقریباً 10 گھنٹے مشق کی۔
اس کامیابی کے ساتھ وہ تھائی لینڈ کی پہلی خاتون گریپن پائلٹ بن گئیں۔ ملکہ سوتھیدا ماضی میں تھائی ایئرویز میں فضائی میزبان کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔
Queen Suthida of Thailand is a fighter pilot. She's had more than 1,188 hours of flight experience, held an airline transport pilot licence, and served as co-pilot aboard the royal Boeing 737-400 and 737-800 aircraft. She had also completed military aviation training before… https://t.co/nqXEX28a8j
— ????????✸⌘Lucien Lambent⌘✸???????????????????????? (@LucienLambent) October 9, 2026
انھوں نے 2010 میں پرواز کی تربیت شروع کی اور اب تک تقریباً 1,190 گھنٹے پرواز کا تجربہ حاصل کرچکی ہیں۔ وہ شاہی دوروں میں بھی معاون پائلٹ کی ذمہ داریاں ادا کرتی رہی ہیں۔
2025 میں بھوٹان کے سرکاری دورے کے دوران بھی انھوں نے شاہی طیارے میں معاون پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی پروازوں میں بھوٹان کے دشوار گزار پارو ہوائی اڈے پر لینڈنگ بھی شامل ہے۔
پرواز کے بعد بادشاہ نے ملکہ کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے بائیں بازو پر گریپن آرڈر کا سنہری نشان لگایا۔ ملکہ سوتھیدا نے 2019 میں بادشاہ سے شادی کی تھی جو ان کی تاج پوشی سے چند روز قبل ہوئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل