Sunday, October 11, 2026
 

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کل اسکول بند رکھنے کا اعلان

 



خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کل اسکول بند رہیں گے، ضلعی سطح پر مختلف نوٹی فکیشنز جاری ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ ہونے کے بعد صوابی ضلع میں کل 12 اکتوبر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صوابی اور ڈپٹی کمشنر کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں بروز پیر تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اسی طرح ضلع مردان میں کل 12 اکتوبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان کے احکامات کے تحت ضلع مردان میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، بشمول اسکولوں، کالجوں اور جامعات، بروز پیر، 12 اکتوبر 2026 کو بند رہیں گے، مذکورہ تاریخ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ قرار دیے گئے ہیں۔ تمام متعلقہ محکموں کے حکام اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ضلع نوشہرہ میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان کے مطابق ضلع نوشہرہ میں  تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، بشمول اسکول و کالجز بشمول اور جامعات بروز پیربند رہیں گے، مذکورہ تاریخ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ قرار دیے گئے ہیں۔ تمام متعلقہ محکموں کے حکام اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل