Loading
لاہور میں رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اور ملزم کی تقریباً ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا۔ ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کو بہانے سے باہر ملاقات کے لیے بلایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے یکم اکتوبر 2026 کو شام تقریباً 6 بجے لڑکی کو فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ملاقات کے لیے بلایا جہاں مبینہ طور پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
فیصل ٹاؤن پولیس نے لنک روڈ پر واقع نجی مال سے ملزم عمار کو گرفتار کرلیا، کیس مزید کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل