Loading
بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں گیندوں کے اعتبار سے تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
انہوں نے یہ سنگ میل محض 1024 گیندوں پر عبور کیا اور سابق کپتان سوریا کمار یادیو کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے 1164 گیندیں کھیلی تھیں۔
اندور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ابھیشیک شرما نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔
انہوں نے محض 18 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے حریف بولرز کو دباؤ میں ڈال دیا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں گیندوں کے اعتبار سے تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں آسٹریا کے کرنبیر سنگھ تیسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چوتھے اور یو اے ای کے محمد وسیم پانچویں نمبر ہیں۔
Abhishek Sharma is the fastest to 2000 runs in men's T20Is by balls faced ⚡ pic.twitter.com/82uu8p7vw5
— Cricinfo (@cricinfo) October 11, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل