Monday, October 12, 2026
 

یوکرین میں روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں 32 افراد ہلاک

 



یوکرین میں روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطاق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کو روس کے "سب سے گھناؤنے حملوں" میں سے ایک قرار دیا ہے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان شمالی چرنی ہیو کے علاقے پریلکی میں ہوا، جہاں ایک میزائل نے پانچ منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں یوکرینی حکام کے مطابق، پانچ بچوں سمیت 22 افراد ہلاک اور 55 کے قریب زخمی ہوئے۔ یوکرینی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت کیف میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک مضافاتی علاقے میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ زیلنسکی نے کہا کہ روس نے 70 میزائل داغے ہیں، جن میں سے کئی بیلسٹک ہیں، اور درجنوں ڈرونز. انہوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل یوکرین کے لیے سب سے بڑا فضائی دفاعی چیلنج بنے ہوئے ہیں اور انہوں نے اضافی امریکی ساختہ پیٹریاٹ سسٹم کا مطالبہ کیا۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے کیف اور دیگر علاقوں میں فوجی صنعتی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، جس میں یوکرین کی دفاعی کمپنی فائر پوائنٹ اور اس کے کروز میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری سے منسلک مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل