Monday, October 12, 2026
 

فیصل قریشی اور حریم فاروق یونیورسٹی میں ڈانس کرنے پر تنقید کی زد میں

 



پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ دونوں فنکار ان دنوں اپنی آنے والی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 16 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ حال ہی میں ایک یونیورسٹی میں فلم کی پروموشن کے دوران فیصل قریشی اور حریم فاروق نے پنجابی گانے پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔         View this post on Instagram                       ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے فیصل قریشی کے ڈانس اور عمر سے متعلق طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ فیصل قریشی کو اب اپنی عمر کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے، جبکہ بعض نے تعلیمی ادارے میں ایسی پرفارمنس پر اعتراض کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل