Monday, October 12, 2026
 

نیلم منیر نے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کر دی، پہلی تصویر اور نام بھی سامنے آگیا

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بیٹے کی تصویر اور نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسپتال سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے دکھائی دے رہی ہیں۔ نیلم منیر نے اپنے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے جذباتی پیغام لکھا کہ وہ لمحہ آگیا جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئیں۔ انہوں نے بیٹے کو اپنی دعاؤں کی قبولیت اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ واضح رہے کہ نیلم منیر نومبر 2024 میں محمد راشد سے شادی کے بعد دبئی منتقل ہو گئی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل