Monday, October 12, 2026
 

سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان

 



سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے اور ایئرپورٹ آج رات 12 بجے تک بند رہے گا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق راڈار اور کمیونیکیشن نظام کا جائزہ لینے کے لیے بندش بڑھائی گئی ہے، جبکہ سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ریاض ایئرپورٹ کی بندش سے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے سعودی عرب جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ریاض کے لیے مجموعی طور پر 34 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث مدینہ، جدہ اور دمام ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے مختلف شہروں کو جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی ایکس وائے 318، ایف تھری 656 اور پی نائن 580 شامل ہیں، جبکہ دمام جانے والی ایکس وائے 884 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی میں کراچی سے 6، اسلام آباد سے 4، لاہور سے 12 اور پشاور سے 2 پروازیں شامل ہیں۔ دوسری جانب دمام ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن 6 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال کردیا گیا ہے، تاہم سعودی عرب جانے والی پروازوں کے مجموعی شیڈول میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل