Monday, October 12, 2026
 

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے وزیر داخلہ پشاور پہنچ گئے

 



وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سینیئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا دوپہر ایک بجے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئی جی خیبر پختونخوا، عسکری حکام اور سی ٹی ڈی افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جبکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل