Loading
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا جعلی پروپیگنڈا ایکسپوز کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی فیک ویڈیوز کی حقیقت سامنے لے آئیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق جامشورو میں ایک بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، ایک بھارتی شہری اشوک سوان نے جنترمنتر کے احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو سے منسوب کیا۔
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جعلی لیڈر شپ، جعلی انقلاب، جعلی احتجاج! اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا، ناسا والی ویڈیو لگا دینا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشتگرد محفوظ ہوں، پولیس نہتی اور عوام کو انکے رحم وکرم پہ چھوڑ دیا جائے وہاں ایمرجنسی ہی ہوتی ہے، جو وزیر اعلیٰ قومی ترانے اور جھنڈے کے احترام سے عاری ہو، وہ قابل نفرت ہوتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں اس صوبے کو کیا دیا؟ پی ٹی آئی حکومت نے کے پی کی عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل