Loading
وزیراعظم نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوگا، وزیراعظم کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دیں گے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایجنڈے پر بریفنگ دیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل