Loading
روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، یہ کسی بھی روسی وزیرِ داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا، روس کے وزیر داخلہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے جو کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر آئے ہیں۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر روسی وزیرداخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
روس کے وزیر داخلہ کے دورۂ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم بات چیت ہوگی۔ روس کے وزیر داخلہ اپنے دورے میں پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل