Monday, October 12, 2026
 

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کے قریب مزید اضافہ

 



آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 3 روپے کا اضافہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے اوگرا کی تعین کردہ قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے 13 اکتوبر کیلیے ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق چوبیس گھنٹے کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 398 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 395 روپے 37 پیسے پر پہنچ گئی۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 396 روپے 85 پیسے ہوگئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل