Tuesday, October 13, 2026
 

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے ملیر ندی پل کے نیچے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جن کی شناخت اسد اور حفیظ کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس جمشید ڈویژن نے ہاؤس رابری گینگ کے خلاف مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جس کی شناخت اصغر عرف چریا کے نام سے ہوئی۔ ملزم سے سب مشین گن اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس کا شبہ ہے کہ برآمد ہونے والی مشین گن اندرون سندھ میں کسی پولیس اہلکار سے چھینی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سچل میں ہونے والے مقابلے کے دوران اسی گینگ کا ملزم محمد احمد ہلاک جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شاہد گرفتار ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر میں درج مقدمے میں استعمال ہونے والی کار اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔ دوسری جانب آرٹلری میدان پولیس نے وائی ایم سی گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد آصف خان جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت محمد ذوہیب خان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ تمام واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل