Tuesday, October 13, 2026
 

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو گئے

 



کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو پھیپھڑوں میں پائی جانے والی رسولی نکلوانے کے لیے منگل کو اسپتال میں داخل ہوں گے جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن نے بتایا کہ 71 سالہ پوپ لیو کے پھیپھڑوں میں معمول کے طبی معائنے کے دوران ایک چھوٹی رسولی کی نشاندہی ہوئی تھی جسے ابتدائی مرحلے میں دریافت کرلیا گیا۔ پوپ نے اتوار کو بتایا تھا کہ رسولی محدود حصے تک ہے۔ ویٹی کن کے مطابق پوپ لیو منگل کی صبح کے آخری حصے میں اسپتال منتقل ہوں گے تاہم سرجری کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کی تمام عوامی تقریبات 20 اکتوبر تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ اسپتال میں داخلے سے قبل پوپ لیو نے پیر کی صبح اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق سات ملاقاتیں کیں جن میں ارجنٹینا، نکاراگوا اور امریکا سے آئے بشپ بھی شامل تھے۔ روم میں ایک فلاحی ادارے کے ارکان سے ملاقات کے دوران انہوں نے واضح آواز میں گفتگو کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ویٹی کن نے سرجری کے نتائج یا صحت یابی کے دورانیے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل